the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ورنگل 28؍جون (اعتماد نیوز)ورنگل رورل کے حدود میں مختلف سرقہ کے سلسلے میں 8سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ہنمکنڈہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں رورل ایس پی کالی داس رنگا راؤ نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ورنگل ،کھمم ،کریم نگر ،نلگنڈہ ،حیدرآباد سرقہ کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے والے 4سارقوں میں تین بین ضلعی سارق کو محبوب آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ان کے ساتھ ساتھ ان کے پاس سے سرقہ کی اشیاء کو خریدنے والے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔دھرما ساگر منڈل پینڈیال موضع سے تعلق رکھنے والا راپولو وینکٹیش ،کھمم ضلع ساراپاکا سے تعلق رکھنے والا ڈی روی ،کریم نگر کے کالوا سریرام پور سے تعلق رکھنے والا وی ایلیا ایک ٹولی کی شکل میں چھ ماہ سے سرقہ کا ارتکاب کررہے ہیں ۔محبوب آباد علاقہ میں ایک روم کرایہ پر لیکر محبوب آباد ،مڑیکنڈہ ،نلگنڈہ میں 20سرقہ کی وارداتوں کا ارتکاب کرتے ہوئے تقریبا 50تولہ طلائی زیوارات ،اور 300تولہ چاندی کے زیورات کا سرقہ کیا ۔پکی اطلاع پر محبو ب آباد پولیس نے کروی گیٹ کے پاس موجود کرایہ کے روم پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے ڈی روی ،راپو لو وینکٹیش ،وی ایلیا کو گرفتار کرلیا ۔ان کے پاس سے 16لاکھ مالیت طلائی زیورات اور چاندی کو برآمد کرلیا ۔اس کے علاوہ سرقہ کی اشیاء کو خرید نے والے نلگنڈہ اور حیدر آباد کے سرور نگر سے تعلق رکھنے والے



اننت چاری اور محمد غوث پاشاہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔پولیس نے بتایا کہ سارقوں کا ایک رکن راپولو سرینوفرار ہے ۔سارقوں کو پکڑنے والے محبوب آباد ڈی ایس پی شوبھن کمار ،اور دیگر پولیس عہدیدار اور ملازمین رورل ایس پی نے ستائش کی ۔اسی طرح گاڑیوں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو تورور پولیس نے گرفتار کرلیا ۔نیلی کودورو منڈل بڑی تانڈہ سے وابستہ گگولوتو نہرو نے ہنمکنڈہ میں انٹر کی تعلیم حاصل کی ۔والدین کی جانب سے روانہ کی جانے والی رقم ناکافی ہونے کے سبب اس نے سرقہ کرنا شروع کیا ۔اس ضمن میں پائڑپلی سے تعلق رکھنے والا ہوٹل ملازم کرن سے جان پہچان ہوگئی ۔یہ دونوں نے مختلف مقامات پر سرقہ کا ارتکاب کیا ۔تورور علاقہ میں پولیس کے تنقیح کے دوران استفسار کرنے پر مختلف علاقوں میں سرقہ کا ارتکاب کرنے کا اقبال کرلیا ۔اس کے پاس سے 6.25ہزار روپیئے اور 14ٹووہیلر گاڑیوں کو بر آمد کرلیا گیا ۔ایس پی نے بتایا کہ دوسرا سارق این کرن مئی کے ماہ میں تورور منڈل کے مڑی پلی موضع میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ایک اور واقعہ میں میڈارم جاترا کے دوران عقدتمند خواتین کے گلے میں چینوں کو چھین لینے والے چین اسناچرس کو تاڑوائی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ان کے پاس سے 20.72لاکھ مالیت کا740گرام طلائی زیورات بر آمد کرلیا گیا ملزمین میں منگا پیٹ منڈل کے کے سرینو ،ہنمنتا راؤ شامل ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.